تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرگودھا:ٹریفک کےدوحادثات میں تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - سرگودھا : سرگودھا میں ٹریفک کےدو مختلف حادثوں میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہورروڈپر دوموٹرسائیکل سواراعجاز اور نواز موٹر اپنے گاوں جارہے تھے کہ تیزرفتارٹرالرنےانہیں کچل دیا جس کی وجہ سے اعجازموقع پر جبکہ نواز ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا دوسرے حادثے میں سائیکل سوارمشتاق کوٹول پلازہ کے قریب ٹرک نے ٹکرمار دی جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔دونوں حادثوں میں ڈارائیور موقع سے فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.