تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:10

کراچی : خانہ شماری کے لیئے کام کر نے والے تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں خانہ شماری کا کام کرنے والے تین سرکاری ملازمین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا . یہ واقعہ محمود آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ان تینوں افراد کا تعلق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت مختلف اداروں سے بتایا جاتا ہے۔



اس سے پہلے نامعلوم افراد نے شہید ملت روڈ پر ایک کار پر فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء اختر حسین سمیت چار افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک راہ گیر خاتون بھی شامل ہیں۔ ادھر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ صبح کے وقت نامعلوم افراد نے قائد آباد اور نیشنل ہائی وے پر دو بسوں کو آگ لگا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.