تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:58

پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات میں مبینہ جعل سازی

اے آر وائی - لاہور: پنجاب یونیورسٹی پنڈی بھٹیاں سنٹرمیں مبینہ طورپرجعلی نگران تعینات کرکے دور دراز اضلاع کے اُمیدواروں سے رشوت لیکر پرچے لینے کا منصوبہ منظر عام پر آگیا انکشاف ہونے پر نوے سے زائد اُمیدوار اور تین نگران سنٹر چھوڑ کر غائب ہوگئے۔



گورنمنٹ بوائزڈگری کالج پنڈی بھٹیاں میں سنٹر قائم کرکےمبینہ طور پر جعلی نگران اور جعلی امیدوار بھجوائے گئے نوے سے زائد اُمیدواروں کو سنٹر الاٹ کرنے کے لئے لاکھوں روپے لئے گئے اور ان کی رول نمبر سلپس پر حافظ آباد کے مختلف دیہات کے جعلی ایڈریس لکھ دئیے گئے۔



کالج کے وائس پرنسپل و ریذیڈنٹ انسپکٹر پروفیسر اسد سلیم شیخ اور سپرنٹنڈنٹ سہیل عادل نے شک گزرنے پر پڑتال کی تو اکثر امیدواروں کو رول نمبر سلپس پر درج پتے معلوم نہیں تھے۔



ایک اُمیدوار حسن علی نے تحریری بیان دیا کہ وہ لاہور کا رہنے والا ہے اور اُس نے سجاد منور کو انگریزی میں پاس ہونے کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔



سجاد نےیونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے مل کر پنڈی بھٹیاں میں امتحانی سنٹر بنایا سنٹرمیں تعینات ہونے والے تینوں نگران رانا حسن محمود، عباس علی اور فاروق عالم جعلی کاغذات پر تعینات کیےگئےواقعے کے بعد خصوصی مانیٹرنگ ٹیم بھی مقرر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.