12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:0
راولپنڈی:کہوٹہ میں اسکول وین کھائی میں جاگری،25بچےزخمی
اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی کے نواحی علاقے کہوٹہ میں اسکول وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں پچیس بچے زخمی ہوگئے جن میں نو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حادثےکی اطلاع ملتےہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سولہ بچوں کو وین سے نکال کر کہوٹہ کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جبکہ نوبچوں کوتشویش ناک حالت میں راولپنڈی کےدومختلف ہسپتالوںمیں منتقل کیاگیا ہےمقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔