1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
فیصل آباد:مبینہ پولیس تشدد کا شکارنوجوان عامر خالد جاں بحق
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار نوجوان الائیڈ اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تشدد سے نوجوان کے بازو اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ ہو گئی تھیں۔
جمیل پارک کوکیاں والا کے رہائشی نبیل خالد نے بتایا ہے کہ اس کے ہمسایہ جاوید کے بیٹے نے چند روز قبل اس کی موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تھی ۔ جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایف آئی آر درج کرانے کی رنجش پر جاوید نےچوری کی جھوٹی درخواست دےکر تھانہ رضا آباد کے پولیس اہل کاروں کے ذریعے اس کے بھائی عامر خالد کو بارہ اپریل کی دوپہر دو بجے گھر سے اٹھوا لیا اور تھانے لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے بازو اور ٹانگیں مفلوج ہو گئے۔ نوجوان عامر خالد کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال داخل کرادیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔