1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
ڈی جی خان:عمرفدائی کی حالت بگڑگئی،لاہور منتقلی پر غور
اے آر وائی - ڈی جی خان : سخی سرور دربار پر خودکش حملے کے دوران گرفتار ہونے والے خودکش حملہ آور عمرفدائی کی حالت بگڑگئی ہے جس کے باعث اسے لاہور منتقل کرنے پر غور کیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں زیر علاج عمر فدائی کی حالت اچانک بگڑی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں مناسب علاج نہ ہونے کے باعث حکام نے اسے لاہور منتقل کرنے غور شروع کردیا ہے۔ جہاں اسے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔