1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
بلوچستان:مغوی وکلا کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ
اے آر وائی - کوئٹہ : بلوچستان میں مغوی وکلاء کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے بھر میں وکلاء نے آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ علامتی بھوک ہڑتال بھی جاری ہے ۔
سبی سے اغواء ہونے والے آغاظاہر اور منیر میروانی ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لئے وکلاء رہنما علی احمد کرد کی قیادت میں وکلاء ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو اعلی حکام سے ملاقاتیں کریگی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں وکلاء کی جانب سے دو گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے ،کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔