تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

بہاولپور: صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے عوامی پارٹی کا قیام

اے آر وائی - بہاولپور :بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نے بہاولپور عوامی پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے نواب بہاولپور نے پارٹی کے قیام کا اعلان ڈیرہ نواب صاحب میں منعقدہ جلسہ میں کیا۔



جلسے میں سینیٹر محمد علی درانی، سابق ایم این اے فاروق اعظم ملک سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواب صلاح الدین عباسی نے کہا کہ ہم صرف قائد اعظم اور میرے دادا نواب صادق کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے پاسدار ہیں ہر حکومت نے بہاولپور کے عوام کے حقوق کا استحصال کیا یحییٰ خان نے ایل ایف او کے تحت ہمیں پنجاب میں ضم کر کے زخم دیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.