تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

پی پی ،ایم کیوایم وزارتی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

اے آر وائی - کراچی : امن وامان کے حوالے سے سفارشات طے کرنے کیلئے پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی وزارتی کمیٹی کااہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں طے کی جانے والی سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو دی جائیگی ۔



وزیراعلیٰ ہاؤ س میں ہونیو الے اس اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ سے رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیراحمد اور پیپلزپارٹی سے آغا سراج درانی اور نادر مگسی شریک ہونگے جبکہ دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک ایک رکن کا اضافہ بھی کیا جائیگااور اس سلسلے میں نام پیش کئے جائینگے ۔ ایک ماہ قبل صد ر آصف زرداری کی ہدایت پر یہ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.