تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9

سندھ کے ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان

اے آر وائی - کراچی : سندھ کے ینگ ڈاکٹرز نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے بعد دوبارہ او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر عباس علی شاہ نے بتایا کہ چھ اپریل کے احتجاج کے بعد سندھ حکومت کے نمائندوں سے مذاکرات ہوئے۔ لیکن دس دن گزرنے کے بعد بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کا وقت نہیں مل سکا ۔ اس لئے حیدرآباد ، جامشورو اور نوابشاہ میں آج علامتی بائیکاٹ اور اڑتالیس گھنٹے کے بعد کراچی میں او پی ڈیز بند رکھی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.