1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
سندھ حکومت نےکرایوں میں دوروپے اضافے کی منظوری دے دی
اے آر وائی - کراچی : سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو روپے کااضافہ کردیا ہے جس کااطلاق جمعہ پندرہ اپریل سے ہوگا ۔
صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔