1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
شاہ پور چاکر: اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ،14افراد بازیاب
اے آر وائی - شاہ پور چاکر: سانگھڑ پولیس نے عدالتی احکامات پر شاہ پور چاکر میں اینٹوں کے ایک بھٹے پر چھاپہ مار کر چودہ افراد کو بازیاب کرالیا۔
بازیاب کرائے گئے افراد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ معشوق پٹھان نے ان پر دو لاکھ روپے قرضہ ڈال انھیں اغوا کرالیا، اور اپنے اینٹوں کے بٹھے پر جبری مزدوری کراتا رہا۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے رشتہ داروں کی مدد سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سانگھڑ میں درخواست دائر کی جس پر پولیس نے انھیں اینٹوں کے بھٹے سے بازیاب کرایا ہے۔