تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9

کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آپریشن تیز، 13گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی پولیس نے بھتہ خوری کیخلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے ایک سو سے زائد جعلی سمز برآمد کرلی گئی ہیں۔



پولیس کے مطابق گذشتہ چار ہفتوں کے دوران چالیس سے زائد بھتہ خور گرفتار کرلئے گئے جنہوں نے ایک لاکھ سے زائد افراد سے کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے بھتے کے طور پر لی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ سی پی ایل سی کے مطابق اس وقت چار لاکھ پچیس ہزار جعلی سمز زیر استعمال ہیں جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے بھی بڑی تعداد میں جعلی سمز برآمد ہوئی ہیں۔



سی پی ایل سی کے مطابق جعلی سمز بھتہ خوری کے نیٹ ورک میں بنیادی ہتھیار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری کے خلاف آپریشن کا ایک کمزور پہلو یہ ہے کہ ملزمان جلد ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.