1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
کراچی: لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجرتنظیموں کا احتجاج
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں کے ای ایس سی نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب تاجر تنظیموں کا کہناہے کہ شام چھ سے رات نو بجے کے دوران تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو شہر بھر کی تاجر تنظیمیں کے ای ایس سی کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی ۔