1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11
کراچی:چوبیس گھنٹوں میں مزید 5 افراد قتل
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں لوگوں کو نشانہ بناکر قتل کرنے کا سلسلہ نہیں تھما، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد کو ہلاک کردیا گیا ۔
آج صبح سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش تشدد زدہ ملی۔ادھر لانڈھی کے علاقے عوامی کالونی میں نالے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق اسے گولی مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس نے نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی۔پاک کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا۔ جبکہ صدر کے علاقے اے بی سینا لین میں ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک نے اسپتال میں دم توڑدیا۔