1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12
سکھر: دو معصوم بچیاں جرگے کی بھینٹ چڑھادی گئیں
اے آر وائی - سکھر : سکھرمیں جرگے نے دو معصوم بچیاں جرگے کے فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھادی گئیں۔ بچیوں کےوالد نےعدالت سے رابطہ کیا جس پر عدالت نے ڈی پی او کو جرگہ کرنے والوں سمیت طلب کرلیاہے۔
سندھ ھائی کورٹ سکھر بینچ میں پنوعاقل کے گوٹھ پھل کے رہائشی کریم ڈنو ماچھی نے غلام رسول کیخلاف سندھ ھائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرائی ۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ غلام رسول نے پندرہ روز قبل اس کےبیٹے شہزادو پر کارو کاری کا جھوٹا الزام لگاکر اپنی بہن سہجنا کے ساتھ کارو قرار دیا ۔غلام رسول نے زبردستی جرگہ بلاکر اس پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور جرگے میں آٹھ سالہ بیٹی لالی اور چھ سالہ بھتیجی منہاز کو ونی میں دینا کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ او کو بیس اپریل کو جرگے کرنے ولاے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکام دیا ہے۔