1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
بدین: زمیندار کی جیل سے اٹھائیس ہاری بازیاب
اے آر وائی - بدین : بدین میں پولیس نے عدالتی حکم پر چھاپہ مار کر زمیندار کی نجی جیل سے چودہ خواتین سمیت اٹھائیس ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ چک نمبر چوبیس سے بازیاب کرائے گئے ہاریوں کا کہنا تھا کہ زمیندار نے انہیں کئی سالوں سے معاوضہ نہیں دیا۔ اور معاوضہ مانگنے پر تین سال قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب زمیندار نے بتایا کہ اس کی کوئی نجی جیل نہیں ہے۔ اور ہاریوں نے مزدوری کی مد میں لاکھوں روپے لے رکھے ہیں اور کام سے بچنے کیلئے قید ہونےکا ڈرامہ رچایا ہے ۔