تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14

کراچی:لیاری قیام امن کیلئے رینجرز کی کارروائی

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تاہم پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا گیا۔



لیاری کے علاقوں میراناکہ، آگرہ تاج، ماری پور روڈ، دھوبی گھاٹ اور میوہ شاہ قبرستان کے اطراف میں رینجرز نے صبح سے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے علاقوں کی ناکہ بندی کی۔



قانون نافذ کرنےوالےادارے کے اہلکاروں نے لیاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر نکلنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی رینجرز حکام کے مطابق لیاری میں قیام امن کیلئے کی گئی تاہم یہ آپریشن نہیں تھا اس کا مقصد مشتبہ افراد پر نظر رکھنا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.