1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
خانہ شماری کی شکایات پروزیر اعلی نےاجلاس طلب کر لیا،نورلغاری
اے آر وائی - کراچی: سندھ کے صوبائی مردم شماری کمشنر نور محمد لغاری نے کہا کہ خانہ شماری کے دوران پیش آنے والی شکایات کے ازالے کے لیئے وزیر اعلی قائم علی شاہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کہی جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام اور جمیعت علمائے پاکستان کے وفود نے کمشنر نور محمد لغاری کو آگاہ کیا کہ خانہ شماری کے لیئے تعینات ڈی سی او متنازعہ ہےانہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر خانہ شماری کے پہلے مرحلے کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔