1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
کراچی:نشانہ وار،پرتشددواقعات میں مزید پانچ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں نشانہ وار اور پرتشدد واقعات میں آج مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور اسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں دو دری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل آصف جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پینٹ شاپ کا مالک ایوب جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی شریف گوٹھ سے عمران نامی شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ اسی طرح قائدآباد اور کھوکھراپار کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔