تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15

ملتان: گودام کی چھت گرگئی،چار مزدور ملبے تلے دب کرزخمی

اے آر وائی - ملتان : ملتان میں کئی گھنٹے بارشوں کے باعث گودام کی چھت گرنے سے چارزخمی مزدوروں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



ملتان میں چونگی نمبر گیارہ کے قریب گودام کے اندر مزدوراپنے کام میں مصروف تھے اس دوران مسلسل بارشوں کی وجہ سے بانس اور مٹی سے بنائی گئی گودام کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی چھت گرنے سے چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔



واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر چار مزدوروں محمد الطاف، شریف مقصود، شاکر، اور اسماعیل کو ملبے سے نکال لیا جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں تین مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.