1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
گجرات:رشوت کےباوجود کام نہ ہونےپرصحافی کی خودسوزی کی کوشش
اے آر وائی - گجرات : گجرات میں رشوت لینے کے باوجود کام نہ ہونے پر مقامی صحافی نے تحصیل آفس کے باہر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔ ڈی سی او گجرات نے واقعے کے ذمہ دار تینوں اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
خود سوزی کی کوشش کرنے والے مقامی صحافی علیم شاہ نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پٹواری ثاقب بٹ، اکرم گرداور اور نائب تحصیلدار خادم حسین نےزمیں کےکاغذات درست کروانے کےلیے 91 ہزار روپے رشوت وصول کی اورکام بھی نہیں کیا جب انہوں نے ڈی سی او گجرات کو درخواست دی تو زبردستی صلح نامہ پر دستخط کروا کر رقم اور موبائل فون واپس کرنے سے انکار کر دیااور انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔