1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
لاہور: تجارتی مراکزپرپولیس سےتصدیق شدہ گارڈزتعینات کیے جائیں
اے آر وائی - لاہور: سی سی پی اولاہور اسلم ترین نے کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لیے ضروی ہے کہ شہر کے تمام تجارتی مراکز اور دوکانوں پر پولیس سے تصدیق شدہ گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کے جائیں۔
یہ باتیں انہوں نے راوی پل شاہدرہ پر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 6 نئے نصب کیے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کر تے ہوئے کہی۔
اسلم ترین نے کہا کہ لاہور میں داخل ہونے اور باہر جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جا سکےگی انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر زیادہ رش والی جگہوں پر سخت نگرانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنےعلاقوں کےبنکوں، منی چینجر، مالیاتی اداروں ، پٹرول پمپوں، صنعتی یونٹ اور نقد رقوم کا کاروبار کرنے والی تمام جگہوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کروانے کو یقینی بنائیں۔