تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15

جھنگ:چھ سالہ بچی سےزیادتی،والدین کوجان سےمارنےکی دھمکیاں

اے آر وائی - جھنگ : جھنگ میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک شخص نے چھ سالہ بچی زاہدہ پروین کو تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔



بچی کو ظالم ہمسائے نے کھلانے کے لالچ میں گھر بلا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔زاہدہ کے والدین کا کہنا ہے کہ آفتاب نے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور پو لیس کی مدد سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ صلح کر لواورغلام شبیر ہیڈ کانسٹیبل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے اور نہ ہی ایم ایل سی رپورٹ ہمیں دی جا رہی ہے۔



ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکڑسمیرا کا کہنا ہے کہ اس نے بچی کا معائنہ کیا ہے جس سے زیادتی کے ثبوت واضح ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.