تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16

اسلام آباد: سیکورٹی گارڈ ملبے تلے دب کر جاں بحق

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹل کے زیر تعمیر حصے میں کنکریکٹ کا بلاک گرنے سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیاہے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔



مرنےوالےسیکیورٹٰی گارڈ کانام عبداللہ معلوم ہواہے ۔ جس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ آج پہلے دن ہی ڈیوٹی پر آیاتھا کہ کنکریٹ کے بلاک تلے دب کرجاں بحق ہوگیاہے ۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے بلاک کا ایک حصہ کاٹ کر سیکیورٹی گارڈ کی لاش کونکال کر اسپتال متنقل کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.