1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
سکھر: آٹھ سالہ معصوم بچی کو فروخت کر دیا گیا
اے آر وائی - سکھر : غربت سے ستائے مجبور ماں باپ نے اپنی آٹھ سالہ معصوم بچی دو لاکھ روپے میں فروخت کردیا ۔لڑکی کے شور مچانے پر شہریوں نے بچا لیا ۔
تحصیل ٹھل کے علاقے میر پور برڑو کے رہائشی سیلاب متاثرنائب برڑو نے اپنی آٹھ سالہ معصوم بیٹی کو نوشہرو فیروز کے رہائشی نظر محمد کلھوڑو کو دو لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا ۔ نطر محمد کلہوڑو صابرہ کو ٹھل سے نوشہرو فیروز لے جا رہا تھا کہ سکھر کے قریب نیو بس ٹرمینل پر وین سے اتر تے ہی لڑکی نے چلانا شروع کر دیا جس پر شہریوں نے لڑکی کو بچا لیا ۔ لڑکی کو خریدنے والا نظر محمد کلھوڑو اپنی بیوی سمیت موقعے سے فرار ہو گیا پولیس نے لڑکی کو سستی بستی کے انچارج غلام مصطفی مھر کے حوالے کر دیا ۔