تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16

ملتان: ساس اور نند کی جلانے کی کوشش،عورت کی حالت تشویشناک

اے آر وائی - ملتان : ملتان میں ساس اور نند نے مبینہ طور پرطارق آبادکی رہائشی عورت پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔ اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں اسے طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔



ساس اور نند نے ملی بھگت سے اٹھائیس سالہ رخسانہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی اس وقت رخسانہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی۔ سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا شکارہونے والی رخسانہ حاملہ ہے اور دو بچوں کی ماں ہے۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ نے بتایا کہ سسرال والے کسی بھی قانونی کارروائی کی صورت اس کے دونوں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.