1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
ملک کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کے مظاہرے
اے آر وائی - کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم حزب التحریر نے امریکی مداخلت کے خلاف مظاہرے کئے . کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے ریگل چوک تک ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا اور کالعدم تنظیم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ادھر راولپنڈی اور پشاور میں بھی کالعدم حزب تحریر کے تحت مظاہرے ہوئے ، پولیس کی مظاہرین پر لاٹھی چارج کی اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔