1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
خیرپور:کاروکاری کےشبہ میں بہن اورنوجوا ن کوقتل کر دیا
اے آر وائی - خیر پور : خیرپور کے علاقے گوٹھ میرل ناریجو میں بھائی نےکاروکاری کاالزام لگاکربہن اور ایک نوجوان کوقتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شقی القلب ملزم سائیں داد ناریجوکو اپنی بہن ثمینہ پر نوجوان محمد امین ناریجو کے ساتھ کاری ہونے کا شبہ تھا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے دو نوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔