1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
ٹنڈومحمدخان:نجی اسکول کی عمارت پر قبضے کی کوششیں
اے آر وائی - ٹنڈومحمد خان : ٹنڈومحمد خان میں مبینہ طور پر قبضہ مافیا بچوں کو زیور تعلیم سے محروم کرنے پر کمربستہ ہوگئی۔ نجی اسکول کے طلبہ نے اسکول کی عمارت خالی کرانے کی کوششوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ٹنڈومحمد خان کے ساٹھی محلے میں قائم اقراء ہائر سکینڈری اسکول کے طلباء نے ہاتھوں میں کتابیں اٹھاکر مظاہرہ کیا۔ طلباء نے میڈیا کو بتایا کے با اثر افراد اسکول کی عمارت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اسکول کی بلڈنگ خالی کرانے کیلئے انتظامیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حالانکہ اسکول محکمہ تعلیم سے رجسڑڈ ہے ۔