1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19
سندھ میں میٹرک کے امتحانات،کراچی سے لاڑکانہ نقل عروج پر
اے آر وائی - کراچی : کراچی سمیت سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ حیدر آباد ، سکھر، اور لاڑکانہ میں امتحانات کے موقع بوٹی مافیا ایکشن میں آگئی ہے طلبہ کھلے عام کتاب رکھ کر نقل کر رہے ہیں۔ نقل روکنے کےلئے بنائی گئی کمیٹیاں غیر فعال ہوگئی ہیں ۔
آج پہلے پرچے کے دوران حیدر آباد میں امیدوار امتحانی مراکز کی دیواریں پھلانگ کر نقل کا مواد حاصل کرتے رہے۔ بعض امیدواروں کو پہلی سے دوسری منزل پر پھرے بھی پہنچائے جارہے ہیں ۔
کئی امیدوارتو کلاس روم سے باہربھی جواب تحریر کرتے دکھائی دیئے۔۔۔اساتذہ کاکہناہے کہ انکی حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں کیاگیاہے ۔اس لئے نقل کی روک تھام کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ سکھر میں بھی آج مطالعہ پاکستان کے پرچے کے موقع پرکھلے عام نقل کی گئی ۔ بوٹی مافیا منظم طریقے سے طلبہ کو نقل کراتی رہی ۔
لاڑکانہ میں بھی نقل روکنےکےلئے کوئی مؤثر بندوبست نہیں کیاگیا ۔ طلبہ وطالبات کھلے عام کتابیں رکھ کر نقل کرتے دکھائی دیئے ۔ بعض امتحانی مراکز میں پرچے تاخیرسے پہنچنے کی بھی شکایات ملی ہیں ۔