تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20

سندھ میں خانہ شماری کی مقررہ مدت آج ختم ہورہی ہے

اے آر وائی - کراچی : سندھ میں خانہ شماری کے لئے مقررہ مدت آج ختم ہورہی ہے تاہم صوبہ بھر میں اب تک خانہ شماری کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا۔



صوبائی حکومت نے وفاق کی توسط سے وفاقی سینس کمیشن کو درخواست دی ہے کہ خانہ شماری کی مدت میں دس دن کی توسیع کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ عبدالسبحان میمن نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر خانہ شماری مدت میں توسیع کردی جائے گی۔



سینسز کمشن سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں خانہ شماری کا نوے فیصد کام مکمل ہوچکاہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع ابھی کام باقی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.