1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
فیصل آباد:سول لائن تھانے میں دھماکہ،3اہلکار اور ملزمان زخمی
اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد میں سول لائن تھانے میں رکھے بارودی مواد میں دھماکے کے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تھانے کے 2 کمرے بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پولیس افسران کے مطابق سول لائن تھانے میں دہشت گردوں سے پکڑا گیا بارودی مواد رکھا تھا جس میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایس پی کی زیر صدارت علاقہ پولیس کا اجلاس جاری تھا، زخمیوں پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق عمارت کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے کیونکہ اس میں مزید دھماکہ خیز مواد موجود ہے جس سے دوبارہ دھماکے کا خدشہ ہے۔