تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

ڈاکٹر پر مریضہ،رشتہ داروں کا تشدد،2خواتین سمیت 3افرادگرفتار

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے جناح اسپتا ل میں ایک مریضہ کے خاوند نے بیڈ نہ ملنے پر مشتعل ہو کر دو سٹاف نرسز کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، نرسوں کے احتجاج پر پولیس نے دو خواتین سمیت تین افراد کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔



واقعہ اس وقت پیش آیا جب پتے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج ایک خاتون عاصفہ بٹ کا بستر نرسنگ اسٹاف نے کسی اور مریضہ کو دینا چاہا، جس پر عاصفہ کا خاوند طارق بٹ مشتعل ہو گیا اور دو سٹاف نرسز زاہدہ اور فہمیدہ کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر دی۔ مریضہ کے ورثا کے ساتھ مزاکرات کی ناکامی کے بعد تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے مریضہ اور اس کے خاوند سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بعد نرسز نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.