تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22

بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کی حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات تسلیم کروانے کے لئے صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی ہے ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی اور دیگر نے کہا کہ ایک ہفتے میں مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر ممتازحیدر کے قتل کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تین روزہ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.