1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22
شہدادپور:باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی بغیرکفن و غسل دفن
اے آر وائی - شہدادپور: شہدادپور میں باپ کے ہاتھوں کاری قرار دیکر قتل ہونے والی لڑکی کو بغیر غسل و کفن گڑھا کھود کر گاڑدیا گیا۔ نواحی گاؤں لطیف ناز میں ملزم شریف بروہی نے اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی اور نوجوان کو کاری اور کارو قرار دیکر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود آلہ قتل سمیت پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔
قاتل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قتل غیرت میں آکر کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ قتل درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیں۔ جہاں سے مقتولہ کی لاش لے جاکر بغیر نمازجنازہ پڑھائے بغیر غسل و کفن زمین میں گاڑ دی گئی۔