تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22

سرگودھا:پانچ افراد کا قاتل گھر ہی فرد نکلا

اے آر وائی - سرگودھا : سرگودھا کے گاؤں میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو قتل کرنے والے مقتول میاں بیوی کا بیٹا نکلا، پولیس نے ملزم صدام حسین کو گرفتار کرلیا۔



ایس ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سرفرار نواز کے مطابق ملزم نے پانچوں افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے والد غلام رسول، ماں نوراں بی بی، بہن نادیہ، بھتیھے گلفام اور بھتیجی ریحانہ کو کلہاڑے کے وار کرکے قتل کیا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی ہیرا زخمی ہوگیا۔



ایس پی سرفراز نواز کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنی بہن نادیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا کیونکہ اس کے ایک نوجوان سے ناجائز تعلقات تھے۔ ماں باپ کو نادیہ کو بچانے کی کوشش پر قتل کیا۔ جبکہ بھتیجے اور بھتیجی نے اسے قتل کرتے دیکھا تھا اس لئے انہیں مارا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.