1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22
گجرات میں خواجہ سراؤں کا احتجاج
اے آر وائی - گجرات : گجرات میں فوت ہونے والے خواجہ سرا کی لے پالک بیٹی اور ملکیت کی حوالگی کیلئے خواجہ سرا احتجاجاً سڑکوں پر آگئے۔
خواجہ سراؤں نے کچہری چوک اور ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ڈی پی او کے دفتر میں داخل ہوگئے اور سینہ کوبی کی۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے ان کے گرو مسرت کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے مطابق محلہ شریف آباد کا رہائشی راجہ قیصر اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے سات لاکھ روپے، پینتیس تولے سونا اور مکان ہتھیانے کیلئے مسرت کی لے پالک بیٹی نیحہ کو دارالامان بھجوادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا انہوں نے ملک بھر سے سیکڑوں خواجہ سراؤں کو گجرات بلوالیا ہے۔