تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

کراچی میں فائرنگ سےجاں بحق افرادکی تعداد آٹھ ہوگئی

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ افراد ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق کورنگی چھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عامر علی جاں بحق ہوگیا۔ بنارس چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد فقیر محمد اور سردار احمد زخمی ہوگئے۔



شریف آباد میں سراج الدولہ کالج کے قریب نجم الحق نامی شخص کی لاش ملی۔گلبہار کے علاقے میں لسبیلہ پل کے نیچے فائرنگ سے چالیس سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔شاہ لطیف ٹاؤں کے علاقے میں کھاد فیکٹری کی بس پر فائرنگ کرکے ضیاء الحق نامی شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ کورنگی،سرجانی ٹاؤن اور کھارادر میں تین افراد کو ہلاک کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر واقعات ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.