تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

کراچی:گلشن اقبال کےمتنازعہ علاقوں سےوال چاکنگ مٹانےکافیصلہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گلشن اقبال ٹاؤن میں پولیس نے تمام متنازعہ علاقوں سے وال چاکنگ اور جھنڈے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بدھ سے عملدرآمد شروع کرایا جائیگا۔



ایس ایس پی گلشن اقبال احسن عمرکےمطابق اس حوالےسےان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔



انہوں نے بتایا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام متنازعہ علاقوں سے وال چاکنگ اور جھنڈے ہٹانے پر تمام جماعتوں کے نمائندوں نےآمادگی کا اظہارکیاہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.