1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23
پشاور:جائیدادکےتنازعہ پربیٹےنےوالدین،بھائی بہن قتل کردیے
اے آر وائی - پشاور : پشاور کے علاقہ نیورامپورہ گیٹ میں مبینہ طور پر بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے والدین اور بہن بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ہشتنگری کے علاقہ نیو رامپورہ کے رہائشی صنعتکار حاجی سردارکے بیٹے اختر ضمیر نے مبینہ طور پر گھر کے اندر اپنے والدین پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے حاجی سردار اس کی اہلیہ دانش بی بی اور بیٹا اختر نذیر موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی جان سلطانہ شدید زخمی ہوگئی جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔