تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

کوئٹہ: مغوی ڈاکٹرکے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈاکٹرکے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے سب سے بڑے بولان میڈیکل اسپتال میں تمام شعبوں کی او پی ڈیز بند ہیں جس سے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔



ڈاکٹر ممتازحیدرکو تیئیس روز قبل کوئٹہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ان کی لاش ملنے کے بعد پیرا میڈیکل اسٹاف نے سرکاری اسپتالوں میں تین روز تک ہڑتال کی کال دی جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے تین روزہ سوگ کااعلان کیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے سب سے بڑے بولان میڈیکل ہسپتال اورسول ہسپتال میں اوپی ڈیز بند ہیں جس سے مریضوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ تاہم ایمرجنسی اورشعبہ حادثات میں کام جاری ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.