تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

کراچی: میٹرک کے امتحانات، طلبہ کی مشکلات جاری

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ طلبہ و طالبات کوامتحانی پرچے دیر سے ملنے اور شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔



کے ای ایس سی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ شدید گرمی میں پیپر دینے پر مجبور ہیں ۔ امتحانی مراکز میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے ۔



دوسری جانب امتحانی مراکز کے قریب دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے ۔ اس کے باوجود امتحانی مراکزکے قریب غیر ضروری افراد موجود ہوتے ہیں ۔ امتحانی مراکزپر پرچے بھی تاخیر سے پہنچ رہے ہیں ۔ لیکن عملہ مقررہ وقت ختم ہوجانے پر پرچے چھین لیتاہے اور طلبہ کو اضافی وقت نہیں دیاجاتاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.