تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25

کراچی:صوبائی وزیر انسانی حقوق کاویمن تھانے پر چھاپہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں صوبائی وزیر انسانی حقوق نادیہ گبول صدرکے علاقے میں ویمن تھانے کا اچانک دورہ کرلاک اپ اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔



صوبائی وزیر انسانی حقوق نادیہ گبول نے ویمن تھانے پہنچیں لاک اپ میں رات تین بجے سےقید دلشاد بی بی کو کھانا اور پانی فراہم نہیں کیا گیا تھا اوراہلکاروں نے بتایا کہ جب دلشاد کے والدین آئیں گے تو کھانا دیا جائے گا ۔ اسے عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ۔



اس موقع پر صوبائی وزیر نادیہ گبول نے بچوں کیلئے قائم چائلڈ رائٹس ڈیسک کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ایک سال سے کوئی بھی شکایت درج نہیں ہوئی ۔ صوبائی وزیر نے تھانے کی ایس ایچ او غزالہ پر سخت برہمی کا اظہارکیااور کہا کہ عورتوں کے تھانے میں عورتوں پر ظلم ہورہاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.