1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
فیصل آباد: اجرت مانگنے پر محنت کش پر تشدد
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد پاور لومز فیکٹری مالک اور اسکے بھائی نےاجرت مانگنے پر جھنگ کے رہائشی بائیس سالہ محنت کش کو تشدد کے بعد چھری سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ گلی نمبر سات فیض آباد میں واقع پاور لومز فیکٹری کے ملازم عامر نے اجرت مانگی تو مالک شفیق بجلی والا اور اس کے بھائی مانا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں چھری کا وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی عامر کو جنرل اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے اب تک کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔