1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
سکھر: جبری مشقت کرنے والے تیرہ مزدور بازیاب
اے آر وائی - سکھر : سکھرمیں بھٹے پر جبری مشقت کرنے والے تیرہ مزدور وں کو سیشن کورٹ کے حکم پر بازیاب کرالیا گیا ہے ۔بھٹےکے مالک کاعدالت میں کہنا تھا کہ مزدورقرضے کے بدلے کام کرتے تھے ۔
سیشن کورٹ کے حکم پر پولیس نے پنو عاقل کے تھانہ سلطان کوٹ میں واقع اینٹوْں کے بھٹے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بھٹے پر جبری مشقت کرنے والے تیرہ مزدوروں کو بازیاب کرایا اور سیشن کورٹ سکھر میں پیش کر دیا ۔
بازیاب ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔گذشتہ روز سیشن کورٹ میں ایک شخص نے پٹیشن داخل کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا بھٹے کے مالک دنیا خان نے اس کے والد اور دیگر رشتےداروں کو قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت کرواتا ہے ۔