تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25

سکھرکاروکاری کے الزام میں بیوی سمیت تین افرادکاقتل

اے آر وائی - سکھر : کندھرا کے قریب شوہر نے کارو کاری کے الزام میں بیوی سمیت دو نوجوانوں کو قتل کر دیا ۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔



کندھرا کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر سونوخان مستوئی نے رانا خان بگٹی اور سومرخان کو اپنی بیوی تنیزہ کے ساتھ کاری قرار دے کر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔



نعشیں ایک گھنٹے تک موقع واردات پر پڑی رہیں۔ایک گھنٹے بعد پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.