1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
کراچی:ایف آئی اےکاچھاپہ،جعلی ڈگریاں،اسلحہ لائسنس برآمد
اے آر وائی - کراچی: ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں، اسلحہ کے جعلی لائسنس اورجعلی پولیس آئی ڈی کارڈزبرآمد کرلیےتاہم ملزم فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرکرائم سرکل اکبربلوچ کی ہدایت پرپہلےسےگرفتار ملزم محمد عظیم کی نشاندہی پر محمد امین نامی شخص کی گرفتاری کیلئےملزم کےمختلف ٹھکانوں پرچھاپے کے دوران بڑی تعدادمیں کراچی یونیورسٹی کی مختلف جعلی ڈگریاں، اسلحہ لائسنس، پولیس کےآئی ڈی کارڈز، میٹرک اورانٹر بورڈ کی مارک شیٹ، صحافیوں کےجعلی کارڈ ز، مہریں اوراسٹیمپ پیپرقبضےمیں لے لئے گئے۔