تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25

ساہی وال:نہرکا پانی قبرستان میں داخل،سیکڑوں خبریں بیٹھ گئی

اے آر وائی - ساہیوال: مرکر بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے یہ مصرع اس وقت سچ ثابت ہوگیا جب محکمہ انہار کی غفلت سے ساہیوال کے فرید ٹاؤن کے شہر خموشاں کے باسیوں کے آرام میں خلل پڑگیا۔



گزشتہ رات فریدٹاؤن ساہیوال کےقریب سےگزرنےوالےراجباہ کا کنارہ ٹوٹ گیا جس کے باعث قبرستان زیر آب آگیا اور سینکڑوں قبریں بیٹھ گئیں۔



اس سلسلہ میں جب ایکسین اور ایس ڈی او انہار سے رابطہ کیا گیا تو وہ دفترمیں موجود ہی نہ تھے شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنےعزیزواقارب کی قبروں سے پانی نکالتے رہے۔



شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ رات بھر راجباہ کا پانی قبرستان میں تباہی مچاتا رہا لیکن محکمہ انہار کے عملہ نے پانی کو روکنے کےلئے کوئی کارروائی نہیں کی۔



شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ مسمار ہونے والی قبروں کی حالت درست کرنے کیلئے مٹی اور عملہ مہیا کرے تاکہ قبرستان میں ہونےوالی تباہی سے نمٹاجاسکے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.