تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26

کے 4منصوبہ کراچی کو پانی کی 50سال کی ضرورت پوری کریگا

اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے کہا ہے کہ کے فور فراہمی آب کامنصوبہ آئندہ پچاس سال کیلئے کراچی کی ضروریات پوری کرسکے گا جس کی تکمیل سے کراچی میں اضافی 650ملین گیلن روزانہ پانی فراہم ہوسکے گا ۔



گورنرہاؤس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی طرف سے دی گئی ایک بریفنگ کے دوران گورنر سندھ کی صدارت میں فراہمی و نکاسی آب کے میگا منصوبوں کے فور اور ایس تھری پر غورکیا گیا ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری کی تکمیل کے بعد پانچ سو ملین گیلن سیوریج روزانہ صاف ہوسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پچاس بلین روپے لاگت کا کے فور منصوبہ دو مراحل میں مکمل ہوگا جبکہ ایس تھری پر سولہ بلین روپے لاگت آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.